Nai Purani Russi Kahaniyan

Nai Purani Russi Kahaniyan

Rs.1,995.00 Rs.1,500.00 Ex Tax: Rs.1,500.00

زاروں کے رُوس، لینن کے رُوس اور پُوتن کے رُوس میں ایک قدرِ مشترک لٹریچر کی فراوانی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ لکھاریوں کی قلم کاری کا موضوع ضرور تبدیل ہوا ہے، تاہم اُن کا روایتی اندازِ بیاں آج بھی برقرار ہے۔ میں نے اپنے ایک روسی دوست، جو کہ خود روسی انگریزی ادب کا ایک پیشہ ور مترجم ہے، کی مشاورت سے مختلف ادوار میں تحریر کردہ مختصر کہانیوں کا چنائو کیا ہے۔

یوں تو دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے واقعات پر مبنی کہانیوں سے بین الاقوامی ادب مالامال ہے تاہم روسی لکھاریوں کی تصانیف دوسرے ممالک کے ادیبوں سے قدرے مختلف ہیں۔ فوجی معرکہ آرائی اور حکمت عملی کی بجائے اُن کی توجہ کا موضوع جنگ کی تباہ کاریوں کے عام انسان کی زندگی اور اُس کے جذبات پر اثرات ہیں۔ ’’کہانی ایک انسان کی‘‘ نوبل انعام یافتہ ادیب میخائل شولوخوف کی ایک ایسی ہی لازوال تصنیف ہے۔

’’رومال اور مرغ‘‘ میں میخائل بُلگا کوف نے اپنے ڈاکٹری پیشہ کے آغاز کے تناظر میں بیسویں صدی کے اوائل میں سوویت یونین کے دور اُفتادہ علاقوں میں دستیاب طبی سہولیات اور در پیش مشکلات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر مریض کے باہمی تعلقات کی ایک خوبصورت انداز میں تصویر کشی کی ہے۔

’’ہیپی اینڈ‘‘ اور ’’قصہ ایک لیٹرباکس کا‘‘ دورِ جدید کی مشہور مصنفین وکتوریا تو کریوا اور ییلینا لیونووا کی تحاریر ہیں اور دورِ حاضر میں انسان کو درپیش مشکلات اور ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کی بخوبی عکاسی کرتی ہیں۔ ’’ہیپی اینڈ‘‘ کا موضوع بہتر زندگی کے حصول کے لیے ماڈرن انسان کے تئیں دی جانے والی قربانیاں ہیں۔’’قصہ ایک لیٹر باکس‘‘ کا ایک ہلکی پھلکی، طنزو مزاح سے بھرپور مختصر کہانی ہے۔

ڈاکٹر نجم السحر بٹ

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: نئی پرانی روسی کہانیاں,