’دکن سے دور۔ آکسفورڈ کے روز و شب‘ محمدی بیگم کی آکسفورڈ میں گزاری گئی مدت کا روزنامچہ ہے۔ یہ دور گویا ان کے لیے نئے جہانوں کی دریافت کا ایک سفر تھا، جس سفر میں ان کی دور اندیش ماں اور معاون شوہر ہر قدم پر اُن کا حوصلہ بنے رہے۔ وہ یہاں اپنے تجربات کو نہایت وضاحت اور رنگینی سے بیان کرتی ہیں۔