’’اردو ناول کا تازہ ترین کارنامہ کاشف رضا کا ’’چار درویش اور ایک کچھوا‘‘ہے۔ پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر میں جرم اور محبت سے لے کر کراچی کی مصروف شہری زندگی، میڈیا کی چکاچوند اور چھوٹی چھوٹی گلیوں میں عقیدے کی دم توڑتی جدوجہد جیسے مختلف اجزا ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر ایک پورے سفر بلکہ Questکی داستان بن جاتے ہیں۔ ہیئت کے تجربے وہ الگ الگ زاویے فراہم کرتے ہیں جن سے مختلف سطح کی حقیقت کو سمجھنے کا ایسا امکان سامنے آیا ہے جس نے کئی سماجی رویوں کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں اور ان سوالات میں ہی اردو ناول کا نیا امکان اس کتاب کی صورت میں سامنے آیا ہے۔‘‘
(آصف فرخی)
Tags: چار درویش اور ایک کچھوا