Ujra Diyar

Ujra Diyar

Rs.1,295.00 Rs.900.00 Ex Tax: Rs.900.00

شاہد احمد کے عہد سے بہت پہلے میرؔ نے دلّی کو ’اُجڑا دیار‘ کہہ کر گویا ہمیشہ کے واسطے مہر لگا دی تھی کہ یہ بستی اہلِ دہلی کے حق میں اُجڑی اور اجڑتی ہی رہے گی۔ 1947ء میں دلّی وہاں کے اصل باشندوں کی نظر میں درحقیقت اُجڑ گئی تو شاہد صاحب کے لیے اس کا احساس سوہانِ روح بن گیا اور انھوں نے ان ہستیوں کا تذکرہ لکھنا شروع کر دیا، جن کے دم قدم سے 1947ء تک دلّی صحیح معنوں میں دلّی تھی۔ اور جنہیں نظر انداز کرنے کے بعد نگاہ بازگشت ڈالنے سے وہاں کوئی رونق دکھائی نہیں دیتی۔ وہ خود لُٹ لٹا کر اُس شہرِ خوباں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے اور اُس کو اُجڑی حالت میں چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ اُن کے سینے پر زخم پڑ گئے تھے۔ اُنھوں نے ان زخموں کو کُرید کُرید کر جو لکھا، وہ اپنے پورے تاثرات کے ساتھ ہمارے سامنے ہے۔

آخر میں اُنھوں نے دلّی کے غُسل خونیں کی داستان بیان کی ہے۔ اس میں کچھ آپ بیتی کا رنگ ہے اور کچھ جگ بیتی کا۔ وہ اپنے غموں کے ساتھ دوسرے کے دکھ درد کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

(ملّا واحدی)

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: اُجڑا دیار,