عمرانہ مقصود نے اس کتاب کے پہلے حصے میں اپنی اور انور مقصود کی زندگی سے جڑے واقعات اور تجزیات شامل کیے ہیں۔ پاکستان ہجرت، انور مقصود سے پہلی ملاقات، شادی، انور کی غیر سنجیدگی، یونائیٹڈ بینک، انویسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور پریمیئر بینک میں نوکری، بچوں کی ذمہ داری اور فکر معاش، حریت اخبار میں بحیثیت ایڈیٹر سنڈے میگزین اور پھر ٹیلی ویژن کا آغاز۔ اسکرپٹ رائٹنگ میں ضیاء محی الدین شو، ففٹی ففٹی، شوشا، سلور جوبلی، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین۔ ڈرامہ نگاری میں آنگن ٹیڑھا۔ EMI اورARYسے وابستگی، بچوں کا ذکر، انور مقصود کے اسکرپٹ کو بہترین بنانے والے معین اختر کا ذکر، خاندان کے بزرگوں کا محبت بھرا تذکرہ اور آخر میں گھر سے جڑے ملازمین کی باتیں شامل ہیں۔
کتاب کے دوسرے حصے میں انور مقصود کے روزنامہ حریت میں 1984ء سے 1986ء کے دوران چھپے طنزیہ و مزاحیہ کالم، تیسرے حصے میں ان کا پہلا سنجیدہ طویل دورانیے کا لاہور اسٹوڈیو کا ڈرامہ دور ِجنون کا اسکرپٹ اور چوتھے حصے میں متفرق تحریریں شامل ہیں۔ کتاب کے آخر میں نادر تصاویر بھی موجود ہیں۔
Tags: اُلجھے سلجھے انور