Aab e Gum

Aab e Gum

Rs.1,695.00 Rs.1,300.00 Ex Tax: Rs.1,300.00

‘‘اس مجموعے کے بیشتر کردار ماضی پرست، ماضی زدہ اور مردم گزیدہ ہیں۔ اُن کا اصل مرض ناسٹل جیا ہے ۔ جب انسان کو ماضی، حال سے زیادہ پُرکشش نظر آنے لگے اور مستقبل نظر آنا ہی بند ہو جائے تو باور کرنا چاہیے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ بڑھاپے کا جوانی لیوا حملہ کسی بھی عُمر میں___ بالخصوص بھری جوانی میں___ ہوسکتاہے...غور سے دیکھا جائے تو ایشیائی ڈرامے کا اصل ولن ماضی ہے... پاستان طرازی کے پس منظر میں مجروح انا کا طاؤسی رقص دیدنی ہوتا ہے کہ مورفقط اپنا ناچ ہی نہیں، اپنا جنگل بھی خود ہی پیدا کرتا ہے۔ ناچتے ناچتے ایک طلسماتی لمحہ ایسا آتا ہے کہ سارا جنگل ناچنے لگتا ہے اور مور خاموش کھڑا دیکھتا رہ جاتا ہے۔ ناسٹل جیا اسی لمحۂ منجمد کی داستان ہے۔’’
‘‘نشہِ ماضی میں سرمست ایک مفلوک الحال مگر مغلوبُ الغضب ازکارو ازخود رفتہ دکاندار۔ ایک مفلوج اور دل گرفتہ ضعیف آدمی اور اس سے بھی زیادہ گھائل اس کا تنہا ساتھی___  ایک زخمی اور دُکھی گھوڑا مُغل بادشاہوں کے ہم نام ننگ دھڑنگ بچوں کے ساتھ جھگی میں رہنے والا منشی۔ حُجّت اور مُحبّت کرنے والا دیوہیکل پٹھان آڑھتی اور ہرفن مست مولا حجّام۔ چھوٹے سے کمرے میں پچھتّر سال گزار دینے اور کبوتروں اور چڑیوں کی دُسراتھ اور بُدھ کی مورتیوں میں نروان ڈھونڈنے والاسنکی۔ اپنے سنہری دورِ ماتحتی کی یاد میں گم ایک ضعیف چپراسی___ میں نے زندگی کو، اور اپنے آپ کو، ایسے ہی افراد و حوادث کے حوالے سے جانا پہچانا اور چاہا ہے۔ یہ ایسے ہی عام اور درماندہ لوگوں کا تذکرہ ہے جو اپنی ساخت، ترکیب اور دانستہ و آراستہ بے ترتیبی کے اعتبار سے مونتاژ اور پھیلاؤ اور فضا بندی کے لحاظ سے ناول سے زیادہ قریب ہے۔’’
(مشتاق احمد یوسفی)

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: آب گُم,