Roshnai

Roshnai

  • Publisher: Maktaba-e-Danyal
  • Product Code: BK-043
  • Availability: In Stock
  • Author: Sajjad Zaheer
  • ISBN: 978-969-419-012-9
  • Pages: 412
  • Book Language: Urdu
  • Binding:Hardbound
Rs.2,500.00 Rs.1,750.00 Ex Tax: Rs.1,750.00

‘‘ترقی پسند ادب کی تخلیق کسی عہد،کسی قوم،کسی زبان کا اجارہ نہیں ہے بلکہ ادیبوں نے ہر دَور میں معاشرے کے صحت مند رجحانات کی پذیرائی اور ظلم و جبر کی قوتوں کی مذمّت کی ہے۔ ترقی پسندی سے مراد معاشرے کی تخلیقی صلاحیتوں کو صیقل کرنا، حیات آفریں عناصر کا ساتھ دینا اور مرگِ آفریں قوتوں سے نبردآزما ہونا ہے۔
ترقی پسندی کا تعیّن زندگی میں ہو یا ادب میں ہو معاشرہ اپنے سماجی شعور اور وقت کے تقاضوں کے مطابق کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں تبدیلی کے ساتھ ترقی پسندی کے مفہوم میں بھی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔
‘روشنائی’ ترقی پسندادب کا ایک تاثراتی جائزہ ہے۔ ہر چند کہ یہ کتاب قریب قریب حافظے سے لکھی گئی ہے کیوں کہ سجاد ظہیر کو جیل میں انجمن کی دستاویزیں میسّر نہیں تھیں اور نہ حوالے کی کتابیں آسانی سے ملتی تھیں، اس کے باوصف انہوں نے ترقی پسند ادب کی تحریک کی عہد بہ عہد ترقی کو بڑی دیانتداری سے قلم بند کیا ہے اور ان اعتراضات کا بھی بڑی خوش اسلوبی سے جواب دیا ہے جو مخالف حلقوں کی طرف سے کیے جاتے تھے۔ واقعات کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملتی چلی جاتی ہیں اور ان ادبی شخصیتوں کے خاکے بھی اُبھرتے آتے ہیں جن کی تخلیقی سرگرمیوں سے اس تحریک میں جان پڑی تھی۔

سجاد ظہیر نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ ‘ایسی تحریک جسے آگ سے حرارت ملتی ہے اور جو جمہور کے سینے میں دہک رہی ہے، نہ دبائی اور نہ ختم کی جاسکتی ہے۔ اس کا مستقبل اس کے ماضی اور حال سے زیادہ روشن ہوگا۔’’
(سبطِ حسن)

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good

Tags: روشنائی,