Aapbeete Jugbeete: Purani Dili Se Nai Duniya Ka Safar

Aapbeete Jugbeete: Purani Dili Se Nai Duniya Ka Safar

Rs.995.00 Rs.745.00 Ex Tax: Rs.745.00

سعد راشد الخیری کی یہ کہانی دراصل بیسویں صدی کی کہانی ہے۔ اس کہانی سے صدی کے بہت سے اہم واقعات سامنے آتے ہیں، دوسری جنگِ عظیم، انڈیا میں آزادی کی مہم، تحریکِ پاکستان میں نوجوانوں کا جذبہ، پاکستان کے ابتدائی ایام اور اُس وقت سے ہی بیوروکریسی کا ناقص کردار، پاکستان اور ترقی پذیر ممالک میں سی آئی اے کی کارروائیاں، دنیا میں سفارتی سطح پر سرد جنگ کا ماحول اور اس سے جُڑے خطرات، برصغیر کی تقسیم۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
کہانی میں برصغیر کی ثقافتی تاریخ کی بھی ہمیں جھلک ملتی ہے۔ سعد خیری معروف مصنف اور ناشر راشد الخیری کے پوتے تھے اور ان کی ابتدائی پرورش دادا دادی نے ہی کی۔ پرانی دلی میں مسلمانوں کے طرزِ زندگی اور سوچ اور ان کے روایات اور خیالات کی ایک دل چسپ تصویر ان یادداشتوں سے سامنے آتی ہے۔ 
(عنبر خیری)

There are no reviews for this product.

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad           Good